علامہ طالب جوہری کی ادبی خدمات کے اعتراف میں تقریب

58

کراچی ( پ ر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اورزمین گروپ کے تعاون سے علامہ طالب جوہری کی ادبی خدمات پر آرٹس کونسل لابی میں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔اس موقع پرصدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ علامہ طالب جوہری کا دنیا سے چلے جانا بہت بڑا نقصان ہے، مذہبی اور ادبی حلقوں میں ان کا بہت بڑا نام تھا وہ بہت اچھے شاعر بھی تھے، علامہ صاحب نے جو بھی کام کیا کمال کیا، انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں ان کی زندگی میں جو پذیرائی انہیں ملنی چاہیے تھی وہ نہیں مل سکی۔