غیرقانونی تقررپر عدالت عالیہ نے سیکرٹری بلدیات کوطلب کرلیا

54

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں میونسپل کمشنر ڈی ایم سی غربی، ملیر و دیگر سرکاری افسران کاتقرر چیلنج کیا گیا، سماعت کے موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ بتایا جائے سپریم کورٹ فیصلے کے باوجود کیسے تعیناتیاں کی گئیں، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات نے سپریم کورٹ فیصلے کے باوجود او پی ایس پر تعیناتی کیں،سید جواد حسین میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ملیر اورغلام سرور راہپھوٹو میونسپل کمشنر ڈی ایم سی غربی کاتقرر غیر قانونی قرار دیا جائے۔عدالت نے درخواست گزارکاموقف سننے کے بعد سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔