بلدیاتی نظام کی عدم موجودگی کے باعث کورونا پھیلا‘مصطفی کمال

34

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک میں بلدیاتی حکومتوں کی عدم موجودگی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں جبکہ نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے جمہوری مارشل لالگا رکھا ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جسکی بنیادی وجہ بلدیاتی نظام کا نہ ہونا ہے۔ آج اگر حکومتی فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہورہا تو اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ احکامات کو گلی کوچوں میں نافذ کروانے والوں کو نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے اپنے سیاسی مفادات اور بلدیاتی انتخابات میں شکست کے خوف کی نذرکرتے ہوئے فارغ کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ڈویژن کے عہدے داران کے اہم اجلاس سے بات کرتے ہوئے کیا۔