ایف ڈبلیو او اسکول کے اشتراک سے روڈ سیفٹی واک

46

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی ساتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان کی ہدایت کے تحت زیرنگرانی سیکٹر کمانڈر جامشورو زاہد نذیر کے ڈی ایس پی نوری آباد نعیم غوری کی سربراہی میں ایف ڈبلیو اوپبلک اسکول کے اشتراک سے ایک روڈ سیفٹی واک کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پروگرام میں FWO پبلک اسکول کی ہیڈمسٹریس میڈم رخسانہ اور اسکول کی طالبات نے شرکت کی جبکہ موٹروے پولیس کی جانب سے ایڈمن آفیسر انسپکٹر ممتاز پھلپوٹو، موبائل ایجوکیشن کے انسپکٹر شاہد عباس گیلانی، انسپکٹر کامران عاشق اور دیگر نے شرکت کی۔ طالبات نے روڈ سیفٹی سلوگن اور پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔