قیوم آباد میںٹرک نے موٹرسائیکل سوارکوکچل دیا

49

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں ہونے والے مختلف حادثات و واقعات میں3 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے‘زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار اورایک خاتون بھی شامل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قیوم آباد میں جام صادق پل کے قریب ایک تیز ٹرک کی زد میںآکر 18سالہ موٹرسائیکل سوار عبدالجلیل ولد طالب جاں بحق ہوگیا، آئی سی آئی مین چوک کے قریب فٹ پاتھ سے ایک 45سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ بنارس پل کے قریب سے35سالہ زریں خان کی لاش برآمد ہوئی ۔ ڈرگ روڈ کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل زبیر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا ۔ماڑی پور روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 55سالہ فہمیدہ شدید زخمی ہوگئی، جس کو نازک حالت میںاسپتال منتقل کردیا گیا، ماڈل کالونی ملیرشیٹ نمبر 10 کے گھر میں ڈاکوئوں نے ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے50 سالہ خاتون نسرین زوجہ مختار کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، فیڈرل بی ایریامیں یوسف پلازہ کے قریب مسلح ڈاکوئوں لوٹ مار کی کوشش کے دورن مزاحمت کرنے پر 28سالہ شعیب ولد محمد ادریس کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا ۔ لیار ی کے شیر محمد ولیج میں نوجوان نے پیٹرول چھڑک کر خودکو آگ لگا لی جس کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال بزنس وارڈ منتقل کردیا گیا ۔