کراچی(اسٹاف رپورٹر)فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم کی صدارت میں کراچی زون رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ کراچی کے وسائل لوٹنے والوں سے عوام بیزار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل کارکنان اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم کو مزید بہتر کرنا ہوگا ، اور اپنے ہمدردوں ،پارٹی کارکنوں اور علاقہ مکینوں کے ناموں کا اندراج ووٹر لسٹوں میں کرایا جائے جبکہ قومی شناختی کارڈ بنوانے کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔