فیڈرل بی انڈسٹریل ایریاکی پولیس ٹیم کی عمدہ کارکردگی پر تعریفی اسناد

43

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈی آئی جی ویسٹ زون کیپٹن (ر) عاصم خان نے ایس ایچ او تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا سب انسپکٹر فرخ شہریار اور ان کے ماتحت پولیس افسران و اہلکاروںکی عمدہ کارکردگی پرتعریفی اسنادتقسیم کیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ زون نے کہا کہ فیڈریل بی انڈسٹریل ایریا کا علاقہ نہایت حساس ہے اور یہ ضلع سینٹرل میں آنے اور جانے کا راستہ ہے جس کے باعث جرائم پیشہ افراد یہ راستہ استعمال کرسکتے ہیں۔