گلستان جوہرمیں 4مسلح ملزمان نے مقامی صحافی کے بھائی سے کارچھین لی

59

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر سے 4ملزمان مقامی صحافی عثمان احمد کے بھائی سے اسلحے کے زور پر ٹویوٹا کرولا ایکس ایل آئی کار چھین کر فرار ہوگئے۔ فہد احمد گلستان جوہر بلاک8پہلوان گوٹھ روڈ پر اپنی گاڑی میں بازار سے سامان لے کر واپس آرہے تھے کہ انہیں مسلح ملزمان نے رکنے کا اشارہ کیا جس پر فہد احمد نے مزاحمت کی اور چابی پھینک دی، مسلح ملزمان نے فہد احمد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور چابی ڈھونڈ کر گاڑی سمیت فرار ہوگئے۔