سابق امیر البحر ایڈمرل فصیح بخاری کی اسلام آباد میں تدفین

48

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) سابق امیر البحر ایڈمرل فصیح بخاری کی تدفین اسلام آباد میں کردی گئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی،ریٹائرڈ وحاضر سروس افسران اور سویلینز نے بڑی تعداد میں نمازجنازہ میں شرکت کی۔ایڈمرل فصیح بخاری کی لحد پر صدر پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف نیول اسٹاف، سینئر نیول افسران اور اعلیٰ سول شخصیات کی جانب سے پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں۔