کوئٹہ :لاک ڈاؤن لگایا تو شاہراہیں بندکردیں گے،تاجر

51

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے کہاہے کہ لاک ڈائون لگانے کی کوشش کی گئی تو شاہراہیں بند اور پی ڈی ایم کی تحریک کا حصہ بن کر تاجروں کی آواز اٹھانے پر مجبور ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان عبدالرحیم کاکڑ ، حضرت علی اچکزئی، میر یاسین مینگل ، ودان علی کاکڑ ، عبدلاجبار ہاشم ترین ود یگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔عبدالرحیم کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان کے تاجر لاک
ڈاؤن کے فیصلے کو قبول نہیں کریں گے ، 6ماہ کے دوران تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ، اب بھی ایس او پیز کی آڑ میں دکانیں بند کرادی جاتی ہیں ، صوبے کے غریب عوام کورونا کی آڑ میں ایک بار پھر بے روزگار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جو انہیں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے ۔صوبائی حکومت نے تو ابھی تک بلاسود قرضے دینے سمیت دیگروعدوں پورا نہیں کیا جاسکا۔