شہباز اور حمزہ کو رہا نہ کرنا قابل شرم حرکت ہے، مریم اورنگزیب

29

لاہور (نمائندہ جسارت) مریم اورنگزیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدم رہائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت غم کے اس موقع پر بھی سیاست کر کے اپنی کم ظرفی کا نیا ریکارڈ قائم کرچکی ہے جو انتہائی افسوسناک اور قابل شرم حرکت ہے ، ایک قانونی کارروائی کو دانستہ سست روی کا شکار کیا گیا ہے، رہنماؤں کی رہائی کو مرحومہ کے جسد خاکی کے پہنچنے سے جوڑنا بے حسی اور چھوٹے پن کی انتہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ نواز اور شہبا ز کی والدہ کی نماز جنازہ 28 نومبر شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی، بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل 29 نومبر کو ہوگی۔رسم قل میں صرف شریف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے۔ عوام اور کارکنان اپنے اپنے علاقوں میںفاتحہ خوانی کریں۔