اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے سروس پروموشن سے متعلق کیس میں جواب کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی فرقان الحسن کی جانب سے وکیل طارق خان مروت نے مؤقف اختیار کیا کہ گریڈ 19 میں
پروموشن درخواست کا حق ہے جسے غیر قانونی طور پر روکا گیا ہے،پروموشن کو روکنے سے میری ساکھ متاثر ہوئی۔ سنیارٹی کے بنیاد پر مجھے گریڈ 19 میں پروموٹ کیا جائے۔عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ڈی جی آئی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا اورکیس کی سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تک کے لیے ملتوی کردی۔