لاہور(نمائندہ جسارت) احتساب عدالت نے پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 2دسمبر تک ملتوی کر دی،ٹی وی پر سیاست دانوں کی باتیں سن کر تنگ آ گیاہوں، تاثر دیتے ہیں کہ عدالتوں میں کام نہیں ہورہا،ٹرائل کا معاملہ بہت نازک ہوتا ہے، آئندہ سماعت پر وکلا کی پیشی کو یقینی بنایا جائے۔احتساب عدالت میں پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق عدالت میںپیش ہوئے ۔ایسوسی ایٹ وکیل نے موقف اپنایا کہ خواجہ سلمان رفیق کے سینئر وکیل عدالت عظمیٰ میںمصروف ہیں ۔ فاضل عدالت نے کہا کہ نیب کے گواہ پر جرح
ہونی ہے، آپ جرح کریں، وکیل مصروف ہے ،ہر بار تاریخ مل جاتی ہے ،روز روز یہ کام نہیں چلے گا۔ سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔سماعت کا دوبارہ آغاز ہونے پر عدالت نے وکلا کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پھر اپنے چیمبرز میں عدالتیںلگا لیں ۔فاضل عدالت نے اگلی پیشی پر2گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی ۔فاضل عدالت نے گواہ پر جرح کے لیے وکلا کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔