پی پی کے سینئر رہنما چودھری احمد مختار انتقال کرگئے‘زرداری کی تعزیت

40

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر چودھری احمد مختار انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے‘ ان کی نماز جنازہ ڈیفنس میں ادا کی گئی۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری و دیگر پارٹی رہنمائوں نے سابق وفاقی وزیر چودھری احمد مختار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔