سراج الحق و دیگر کا وقاص انجم جعفر ی اور جہانگیر تحریکی سے اظہار تعزیت

56

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،نائب امرا لیاقت بلوچ ،راشد نسیم ،پروفیسر محمد ابراہیم ،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،میاں محمد اسلم ،ڈاکٹر فرید احمدپراچہ ،اسد اللہ بھٹو ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن ،محمد
اصغر، حافظ ساجد انور ، سید بختیارمعانی نے ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان سید وقاص انجم جعفری کی ہمشیرہ کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وقاص جعفری سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کے لیے دعا ئے مغفرت کی ۔ قائدین جماعت نے شعبہ ٹرانسپورٹ کے کارکن محمد جہانگیر تحریکی سے بھی ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت او ر پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔