نیا امریکی وزیر خارجہ اسرائیل کا انتہائی وفادار ہوگا‘ عبرانی میڈیا

87

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کے عبرانی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے ایک یہودی سفارت کار اور اسرائیل کے انتہائی وفادار شخص انٹونی بلینکن کو نیا وزیر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عبرانی نیوز ویب سائٹ واللا کے مطابق انٹونی بلینکن اسرائیل کا بہت زیادہ حامی اور خیرخواہ ہے تاہم وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا بھی پرزور حامی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے سابق مشیر بلینکن کا شمار ایسے افراد میں ہوتا ہے جو ایرانی جوہری معاہدے کے مذاکرات میں شامل رہے ہیں۔