امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کی انگلیوں کے نشانات محفوظ کرنے کی مہم

55

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں امیگریشن ایجنٹ انگلیوں کے نشانات حاصل کرنے کے لیے ایک موبائل ایپ کا استعمال کر رہے ہیں تا کہ دور دراز علاقوں میں میں موجود غیر قانونی تارکینِ وطن کی انگلیوں کے نشانات محفوظ کر سکیں۔ فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت دائر ایک مقدمے کے ذریعے سامنے آنے والی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ ایپ غیر قانونی تارکینِ وطن کی امریکا سے واپسی کی پالیسی کا ایک اہم حصہ ہے، جو تارکینِ وطن کو اپنے ملکوں میں واپس بھیجنے میں مدد گار ثابت ہو رہی ہے۔