بھارت نے چین کی مزید 43 موبائل ایپس پر پابندی لگا دی

66

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت نے چین کی مزید 43 موبائل ایپس پر پابندی عائد کردی ہے، جن میں علی بابا گروپ کی آن لائن شاپنگ ایپ علی ایکسپریس سمیت کئی گیمنگ پلیٹ فارمز بھی شامل ہیں۔ پابندی کو دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ عرصے میں سرحدی کشیدگی کا رد عمل قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارتی وزارتِ ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی ایپس بھارت کی خود مختاری اور سالمیت کے لیے خطرہ ہیں۔ اس سے قبل بھی بھارت نے 170 سے زیادہ ایپس پر پابندی عائد کی تھی۔