نائیجر کے سابق صدر ماما ڈو  انتقال کر گئے‘ 3 روزہ سوگ کا اعلان

70

نیامے (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجر کے سابق صدر تانجا ماماڈو انتقال کر گئے۔ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا کہ 82 سالہ ماماڈو کا انتقال دارالحکومت نیامے کے اسپتال میں ہوا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ان کے انتقال پر ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ماماڈو پہلی بار 1999 ء میں صدر بنے تھے ۔ وہ اس عہدے پر 2010 ء تک فائز رہے۔ بعد ازاں انہیں ایک فوجی بغاوت کے نتیجے میں اقتدار سے معزول کر دیا گیا تھا۔