پیرس: مہاجر کیمپ خالی کروانے پر فرانسیسی پولیس تنقید کی زد میں

65

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں تارکین وطن کے کیمپوں کو طاقت کے زور پر خالی کروانے کے لیے کی گئی پولیس کارروائی شدید غم و غصے کا سبب بنی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ منگل کے روز کیمپ سے مہاجرین کے انخلا کے دوران حکام نے تارکین وطن اور مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔ یہ کیمپ پیر کے روز فرانس کے دارالحکومت کے ایک انتہائی اہم چوک پلاس دو لا ریپبلک پر امدادی تنظیموں کے تعاون سے لگایا گیا تھا۔