یونان دھمکی آمیز رویہ بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئے‘ ترکی

75

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی نے یونانی حکومت کو فوری طور پر مذاکرات کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقرہ حکومت پر عائد کردہ الزامات میں جس طرح دھمکی آمیز زبان کا استعمال کیا گیا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یونانی فریق ترکی کے ساتھ مسائل کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کا خواہشمند نہیں جب کہ ہمارے مخلص اقدامات کا مثبت جواب بھی نہیں دیا گیا۔ ترک وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔