آرمینیا میں حکومت مخالف  احتجاج جاری‘ وزیر خزانہ مستعفی

64

یریوان (انٹرنیشنل ڈیسک) آذربائیجان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد آرمینیا میں احتجاج کا سلسلہ رک نہ سکا۔ خبررساں اداروں کے مطابق عوامی دباؤ سے تنگ آکر وزیر خزانہ تیگران خیچریان نے اپنے منصب سے استعفا دے دیا۔ قبل ازیں وزیر دفاع اور وزیر خارجہ بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آرمینی وزیراعظم نے شدید احتجاج کے باوجود 6 ماہ کا لائحہ عمل جاری کیا ہے، جس میں آرمینیا کے استحکام کو یقینی بنانے کے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔