ایتھوپیا تیگرائے جنگ کے دہانے پر‘ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

73

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے ایتھوپیا میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایتھوپیا کی ریاست تیگرائے میں جاری تصادم پر ہنگامی اجلاس طلب کیا،جس میں صورت حال پر تشویش ظاہر کی گئی۔ واضح رہے کہ ایتھوپیائی فوج کی جانب سے تیگرائے میں علاحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی سے بڑے پیمانے پر شہری پڑوسی ملک سوڈان ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔