شہباز شریف اور حمزہ کو رہا نہ کرنا شرمناک ہے، مریم اورنگزیب

40

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ کو رہا نہ کرنا شرمناک ہے، حکومت غم کے اس موقع پر بھی سیاست کر کے اپنی کم ظرفی کا نیا ریکارڈ قائم کرچکی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میںمسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتہائی افسوسناک اور قابل شرم حرکت ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو اب تک رہا نہیں کیا گیا، ایک عمومی قانونی کارروائی کو دانستہ پیچیدگیوں اور سست روی کا شکار کیا گیا ہے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائی کو مرحومہ کے جسد خاکی کے پہنچنے سے جوڑنا بے حسی اور چھوٹے پن کی انتہا ہے۔