نوابشاہ،ٹرین سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک

69

نوابشاہ(نمائندہ جسارت)ٹرین کی ٹکر سے 20 سالہ نوجوان ہلاک،ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے۔ تفصیلات کے مطابق دن 12بجے باندھی ریلوے پھاٹک بند ہونے کے باوجود موٹر سائیکل سوار 20 سالہ نوجوان عبدالصمد ابڑو کراچی جانے والی تیز رفتار شاہین ٹرین کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا اور سر میں شدید زخم آئے جسے فوری رورل ہیلتھ سینٹر باندھی منتقل کیا گیا ،طبی امداد کے بعد زخمی نوجوان کو نواب شاہ اسپتال ریفر کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان جاںبحق ہو گیا۔ نوجوان عبدالصمد ابڑو کافی عرصہ سے رحمن آباد چیک پوسٹ کے قریب باربی کیو اورقلفی کی شاپ پر مزدوری کرتا تھا۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد آبائی شہر جیکب آباد روانہ کر دی گئی ہے۔