ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس، گواہوں کے بیانات اور جرح جاری

68

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت جعلی اکاؤنٹس کیس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی اور پارک لین ریفرنس میں گواہان کے بیانات اور جرح جاری ہیں جبکہ آصف زرداری اورعبد الغنی مجید کی ایک روز حاضری سے استثنا کی اپیل منظور کرلی گئی۔ نیب گواہ عمران محمود کے بیان پر وکیل ارشد تبریز کی جرح کی اور سماعت2دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔