حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبائی حکومت کے اعلان کے تحت جامعہ سندھ جامشورو اور اس کے تمام کیمپسز میں آج 26 نومبر سے 24 دسمبر 2020ء تک موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ رجسٹرار غلام محمد بھٹو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت سندھ کے اعلان کے تحت جامعہ سندھ جامشورو اور ان کے تمام کیمپس و اسکولز میں موسم سرما کی چھٹیاں آج سے شروع ہونگی جو 24 دسمبر 2020ء تک جاری رہیں گی۔ چھٹیوں کے دوران جامعہ کے اعلیٰ حکام اپنے کم سے کم مطلوبہ عملے کے ہمراہ اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر رہیں گے۔