سائٹ صنعتی زون میں انفرااسٹرکچر کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی

100

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) اور سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری نے سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں بڑے پیمانے پر مہم شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں سائٹ صنعتی زون میں انفرااسٹرکچر کی مجموعی طور پر انتہائی خراب صورتحال اور اس کے ساتھ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے اس ضمن میں کسی بھی طرح کا ریلیف فراہم کرنے میں ناکامی کو اجاگر کیا جائے گا ۔سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے ایک وفد کے کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر اجلاس میں کے سی سی آئی کے صدر ایم شارق وہرہ اور صدرسائٹ ایسوسی ایشن عبد الہادی نے شہر کے قدیم اور سب سے بڑے صنعتی زون سائٹ میں تمام ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، سیوریج لائن اور تباہ حال انفرااسٹرکچر کی ویڈیو کلپ بنانے اور انہیں نشر کرنے پر اتفاق کیا گیا جس کی وجہ سے تاجرو صنعتکار برادری کو بہت زیادہ مسائل کا سامنا ہے نیز کراچی کے دیگر صنعتی علاقوں کی صورتحال کوبھی اجاگر کیا جائے گا ۔