آئی سی سی آئی نے آئی پی آر سروے 2020کے نتائج کا اعلان کردیا

71

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) اوورسیزانوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حالیہ آئی پی آر سروے کے اہم اعدادو شمار جاری کردیے ہیں۔ او آئی سی آئی کے2020 آئی پی آر سروے کے نتائج پاکستان میں انٹلکچوئل پراپرٹی رائٹس کے تحفظ کی صورتحال پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی رائے کی عکاسی ہیں۔ کاپی رائٹس، پیٹنٹس اور ٹریڈ مارک پر مشتمل آئی پی آر کا موثر تحفظ ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو برقرار اور مزید سرمایہ کاری کے لیے نہایت اہم ہے۔ اس سروے کاانعقاد ستمبر اور اکتوبر میں کیا گیا تھا۔ او آئی سی سی آئی کے آئی پی آر سروے 2020کے جواب دہندگان نے اس بات پرتشویش کا اظہار کیا ہے کہ حکومت، قانون نافذ کرنے والے ادارے، میڈیا اور یہاں تک کہ صارفین سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز آئی پی آر تحفظ پر توجہ نہیں دیتے۔