کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کی بانسبت قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تکینک زیادہ بہتر ہے، سمجھ ہی نہیں آتاکہ انھیں کس طرح آوٹ کیا جائے۔ انٹرویو میں محمد عامر نے پیسہ کمانے کے خاطر ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا تاثر رد کرتے ہوئے کہا کہ 5سال کھیل سے دوری کے بعد طویل فارمیٹ میں کھیلنا دشوار تھا، 5 سال کرکٹ سے دوری کے بعد میرے لیے ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھنا بہت مشکل تھا، اگر میں طویل فارمیٹ کو خیرباد نہ کہتا تو انجریز کی وجہ سے کیریئر ہی مشکلات سے دوچار ہونے کا خدشہ تھا،یہ بات درست نہیں کہ لیگز میں پیسہ کمانے کے خاطر میں نے ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کی بانسبت بابر اعظم کی تکینک زیادہ بہتر ہے، سمجھ ہی نہیں آتاکہ انھیں آئوٹ کس طرح کیا جائے۔