نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کی پہلی کوووڈ ٹیسٹنگ مکمل

68

کرائسٹ چرچ(جسارت نیوز) نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی۔ تمام کھلاڑیوں کے انفرادی طور پر کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کیے گئے۔ کوویڈ ٹیسٹنگ رپورٹ کو منظر عام پر نہیں کیاجائے گا۔نیوزی لینڈ حکومت کے کوویڈ ایس او پیز کے مطابق تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کے 14روز میں 3 کوویڈ ٹیسٹ ہوں گے۔ پہلی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹس منفی آنے پر 3روزہ آئیسولیشن کے بعد کھلاڑیوں کو بائیو سکیور ماحول میں گروپس میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔