العثمانی ٹریڈرز کی جانب سے کھلاڑیوں میں تحائف کی تقسیم

57

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صابر اسپورٹس فٹبال کلب کے زیر اہتمام العْثمانی التجا رہ سلطنت مسقط العْمان کے روح رواں ‘‘حاجی اسحق بلوچ’’ المعروف حاجی صاحب کی ْجانب سے صابر اسپورٹس فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کو فٹبال بیگ اور لیاری جمخانہ کرکٹ ٹیم کو مکمل کٹس دیے گئے ۔ اس سلسلے میں صابر یوتھ کمپلیکس غریب شاہ ریکسر لین میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مقررین نے العْثمانی تجارہ کے حاجی صاحب کے گراں قدر خدمات کاشکریہ ادا کیا۔ واضع رہے انہوں نے یوتھ کھلاڑیوں کے لیے مکمل سازوسامان سے لیس ایک جیم سینٹر صابر اسپورٹس فٹبال کلب سے متصل پارک میں بچوں کے لیے جھولوں کا اہتمام کرتے ہوئے اس کی خوبصورت تزہین و آرائش کی اس تقریب میں صابر اسپورٹس فٹبال کلب کے صدر محمد شریف بلوچ فٹبال کی دنیا کے معروف رہنما مْحسن فٹبال ناصر کریم بلوچ پیپلز پارٹی کے رہنما صابراسپورٹس کے سر پرست اعلی ملا نعیم ڈی ایف اے ساؤتھ کے سابق صدر جمیل احمد ہوت محمد شریف جنتی ، نثار اسرار ، افتخار اسرار ، ناصر سفر ، مولا بخش بلوچ ، خالد حسین صابر اسپورٹس ٹیم کپتان یوتھ کے کوچ میر مْحسن کے علاوہ کھلاڑیوں علاقہ معززین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔