نیشنل فٹبال چیلنج کپ، ماشا یونائیٹڈ اور لائلپورکے درمیان میچ ڈرا

65

اسلام آباد (جسارت نیوز)نیشنل چیلینج کپ کی تیاری کے سلسلے میں ماشا یونائیٹڈ اور لائلپور کی ٹیموں کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ اس موقع پر ماشا یونائیٹڈ کے صدر رانا محمد اشرف خان، منیجرز رائے محمد اقبال انجم، محمد ارشد اور اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویراحمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، علی شیر اور توصیف فٹ بال گرائونڈ سرلی فیصل آباد میں کھیلے گئے پریکٹس میچ کے پہلے ہاف کے 20 ویں منٹ میں لائلپور ٹیم کے زین نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور دوسرے ہاف کے 25 ویں منٹ میں ماشا یونائیٹڈ کے معین نے گول کرکے مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا، اس موقع پر موجود ماشا یونائیٹڈ ٹیم کے کوچ ہیڈ ناصر اسماعیل نے بتایا کہ ماشا یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کا نیشنل چیلینج کپ کی تیاری کے سلسلے میں تربیت کیمپ جاری ہے۔