رونالڈو نے ہوم گرائونڈپر گولز کا میسی کا ریکارڈ برابر کردیا

112

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کرسٹیانو رونالڈو نے ہوم گرائونڈ پر گولز کا لیونل میسی کا ریکارڈ برابر کردیا۔چیمپئنز لیگ فٹ بال کے ایک میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے میسی کا ریکارڈ برابر کردیا۔یو ای ایف اے چیمپئن لیگ میں کرسٹیانو رونالڈ کی ٹیم یووینٹس نے Ferencvárosi TC کو1 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔ایونٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور پی ایس جی نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لیے۔چیمپینز لیگ کے گروپ میچ میں یووینٹس کے خلاف Ferencvárosi TC نے 19ویں منٹ میں برتری حاصل کی، جسے 35ویں منٹ میں رونالڈو نے برابر کر دیا۔یہ رونالڈو کا ہوم گرائونڈ پر 70واں گول تھا، اس طرح انہوں نے میسی کے ہوم گرائونڈ پر 70 گولز کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔آخری لمحات میں موراٹا نے گول بنا کر یووینٹس کو دو ایک سے فتح دلا دی۔ایک اور میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے Istanbul Basaksehir کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا۔پی ایس جی نے آر بی لیپزگ کو ایک گول سے شکست دے دی۔