حفیظ اور کامران اکمل کے بعد آصف علی بھی لنکن پریمیئر لیگ سے دستبردار

84

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹر محمد حفیظ اور کامران اکمل کے بعد آصف علی بھی لنکن پریمیئر لیگ (ایل پی ایل)سے دستبردار ہوگئے۔قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین آصف علی قائد اعظم ٹرافی کو ترجیح دیتے ہوئے لنکن پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے، آصف علی کا جافنا اسٹالینز سے معاہدہ ہوا تھا۔آصف علی قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں زبردست کارکردگی دکھا کر ٹیم میں کم بیک کرنا چاہتے ہیں۔جارح مزاج بیٹسمین نے لیگ میں حصہ نہ لینے کے فیصلے سے جافنا اسٹالینز کو آگاہ کردیا،جافنا اسٹالینز میں آصف علی کے علاوہ قومی ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک اور فاسٹ بولر عثمان خان شنواری شامل ہیں۔