نیوزی لینڈ بورڈ کا نمائندہ گریگ بار کلے آئی سی سی چیئرمین منتخب

78

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیوزی لینڈکرکٹ کے نمائندے گریگ بارکلے کوا نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔گریگ بارکلے اس سال عہدہ چھوڑنے والے ششانک منوہرکی جگہ آئی سی سی چیئرمین بنے ہیں۔بدھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے گریگ بارکلے ایک معروف کمرشل لائر اور 2012 سے نیوزی لینڈ کرکٹ کیلیے بطورچیف ایگزیکٹو کام کررہے ہیں، آئی سی سی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد وہ یہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔گریگ بارکلے نے حمایت کرنے پر ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کھیل کے فروغ کے لیے مل جل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ عالمی کرکٹ برادری کورونا وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نکلنے میں کامیاب ہوگی۔ بارکلے نے قائم مقام چیئرمین کے طور پر کام کرنے والے عمران خواجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل وقت میں امور بڑے احسن انداز میں چلائے، آئندہ بھی ان کے تجربہ سے فائدہ اٹھائیں گے۔