ایس ایم ای سیکٹر کے لیے شرح سود میں کمی ناگزیر ہے ، ایس ایم منیر

51

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور صدر سلیم الزماں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دباؤ کا شکار معیشت کو سہارا دینے کے لیے ایس ایم ای سیکٹراور دیگر صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے شرح سود میں کمی ناگزیر ہے ،تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری کمیٹی کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ خوش آٗئند ہے علاوہ ازیں مرکزی بینک کی رپورٹ میں صنعتوں کے لیے مالیاتی اسٹیمولے جاری رکھنے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔