شام 6 بجے کاروباری بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے‘ شیخ حبیب

42

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین شیخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت شام 6 بجے کاروباری بندش کا فیصلہ واپس لے، کسی بھی صورت میں کاروباری اوقات میں کمی مناسب احکام نہیں ہے،اس اعلان سے کراچی کے لاکھوں لوگ متاثر ہوںگے۔ گزشتہ روز تاجر رہنماؤں عبداللہ شاری، جمیل اختر اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ حبیب نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے شہر کے تمام تجارتی مقامات پر سب سے زیادہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ،یہی وجہ ہے کہ شہر کے کسی بھی تجارتی مرکز سے کورونا وبا میں اضافے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔