انٹر بینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر159.30روپے کا ہو گیا

79

کراچی( اسٹاف رپورٹر )فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میںڈالر کی قدر میں1.13روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید160.43روپے سے گھٹ کر 159.30روپے اور قیمت فروخت 160.63 روپے سے گھٹ کر159.35روپے کی سطح پر آگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںبھی ڈالر کی قدر میں1.20روپے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید160.50روپے سے گھٹ کر 159.30روپے اور قیمت فروخت 160.80 روپے سے گھٹ کر159.70 روپے ہو گئی ۔