کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے، سلیم الدین قریشی

57

حیدرآباد (کامرس ڈیسک) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم الدین قریشی نے تاجر و صنعتکار برادری سے درخواست کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس (کووڈ 19-) سے متعلق جاری کردہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنا کاروبار جاری رکھیں۔ دورانِ کاروبار ماسک اور سینیٹائز کا استعمال کریں، خود بھی اِس کی پابندی کریں، اپنے ماتحت عملے کو بھی اِس کا پابند بنائیں اور صارفین کو بھی بغیر ماسک پہنے اپنے کاروبار کی جگہ نہ آنے دیں، مصافحہ کرنے سے گریز کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کاروباری اوقات کی سختی سے پابندی کریں۔