پاکستان اسٹاک:100انڈیکس کی 40ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی

71

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس کی 40 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 514.18 پوائنٹس کے اضافے سے 40377.64 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ60.05فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب 3 ارب 19 کروڑ91لاکھ روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت38.47فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی بھرپور خریداری شروع کی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میںا ٓئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے40431پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں40400کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی۔