لسبیلہ ،سمندری طوفان میں 45 کشتیاں ڈوب گئیں

69

لسبیلہ(نمائندہ جسارت)حب اور ماڑہ سمندری طوفان کے باعث ساحل سمندرکے کنارے پر کھڑی 45 کے قریب کشتیاں ڈوب گئیں، ایک دوسرے سے ٹکرانے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث 5 کشتاں مکمل طور تباہ ہوگئی ہیں، ماہی گیروں کا کشتیوں میں موجود قیمتی سامان و جال بھی ڈوب گئے۔بی ایف سی ایس چیئرمین سردار کامران لاسی کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماہی گیروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ ہزاروں ماہی گیر بے روزگار ہو گئے ہیں ان کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔بلوچستان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین کی ہدایت پر ڈائریکٹر اورماڑہ امدادی ٹیم کے ہمراہ ساحل پر گورنمنٹ بلوچستان فشریز ڈپارٹمنٹس کے افراد،پاکستان میرین ٹائم سیکورٹی،پاک نیوی اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ تمام ماہی گیروں اور کشتیوں ریسیکو کیا۔