لاڑکانہ ،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،4 ملزمان گرفتار

40

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری و مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ سول لائنز پولیس نے دوران گشت لہر کالونی کے قریب قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم امید چانڈیو کو پستول اور گولیوں سمیت، اللہ آباد پولیس نے دوران چیکنگ ڈکیتی کے مقدمے میں اشتہاری ملزم نواب جتوئی کو، رتوڈیرو پولیس نے دوران گشت عید گاہ کے قریب منشیات فروش منٹھار سومرو کو شراب کی 4 بوتلوں سمیت اور سنگین نوعیت کے مقدمے میں مطلوب ملزم امان اللہ پہنور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔