عمرکوٹ، آوارہ کتوں کی یلغار، مزید 12 شہریوں کو کاٹ کر زخمی کردیا

39

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) عمرکوٹ میں آوارہ کتوں کی یلغار، شہری سخت پریشان، مزید 12 شہریوں کو کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا، چار روز میں 63 کتوں کے کیسز رپورٹ ہوئے، رواں ماہ میں ایک سو گیارہ شہریوں کو آواہ کتوں نے نشانہ بنایا۔ ضلع کی مختلف یونین کونسل میں کتا مار مہم شروع نہ کرنے پر یوسی سیکرٹریز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا سلسلہ جاری۔ سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور عدالت کے حکم پر مقدمے درج کیے جارہے ہیں، پولیس۔ روزانہ کتے کے کاٹنے کے 15 کیس رجسٹرڈ ہورہے ہیں۔