جھڈو، سابق وفاقی وزیر فقیر جادم منگریو کے انتقال پر فنکشنل رہنمائوں کی تعزیت

40

جھڈو (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ فنکشنل تعلقہ جھڈو کے صدر حاجی فضل الرحمن میمن، جنرل سیکرٹری فقیر سلیم سیال، فقیر حاجی اسحاق میمن، ایم ایس ایف (ف) تعلقہ جھڈو اور ضلع میرپور خاص کے رہنما اویس میمن اور آ فتاب میمن نے مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فقیر جادم منگریو کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔