حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) کورونا کیسز میں تیزی، ڈپٹی کمشنر نے محکمہ داخلہ کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کا حکمنامہ جاری کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو محکمہ داخلہ کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات، بغیر ماسک گھروں سے نکلنے والے شہریوں کیخلاف کارروائی کا حکم حکومت سندھ کی ٹریژری آفس میں داخلے پر پابندی، اگر کوئی بھی DDO کے مقرر کیے گئے فوکل پرسن کے علاوہ کوئی بھی آدمی ٹریژری آفس میں داخل ہوا تو FIR داخل کی جائے گی۔ فنانس ڈپارٹمنٹ نے لیڑ جاری کردیا۔