سکھر، علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی یاد میں شہید اسلام کانفرنس آج ہوگی

69

سکھر (نمائندہ جسارت) جے یو آئی سندھ کی جانب سے آج جے یو آئی کے شہید رہنما علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی یاد میں لاڑکانہ میونسپل اسٹیڈیم میں تاریخی شہید اسلام کانفرنس منعقد کی جارہی ہے، جس میں سندھ بھر سے 10 لاکھ سے زائد عوام شرکت کریں گے۔ جے یو آئی صوبائی کونسل کے ممبر اور مقامی ترجمان مولانا عبدالحق مہر کے جاری کردہ بیان کے مطابق کانفرنس کی کامیابی کے لیے پورے صوبے میں کارکنوں کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔