جیکب آباد، گرانفروشی اور ایس او پی پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں پر جرمانے

63

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں اسسٹنٹ کمشنر کی گرانفروشی اور ایس او پی پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی، 11000 جرمانہ عائد۔ جیکب آباد میں گرانفروشی پر اسسٹنٹ کمشنر شہزاد احمد نے مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری کے ہمراہ گرانفروشی اور ایس او پی پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کی اور آٹا مقرر نرخوں پر فروخت کرنے کے بجائے مہنگا دینے اور ماسک نہ پہننے، فاصلہ نہ رکھنے پر دکانداروں پر 11000 جرمانہ عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شہزاد احمد نے بتایا کہ گرانفروشی کرکے عوام کو لوٹنے والے دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا ہے اور انہیں پابند کیا ہے کہ مقرر نرخ سے زائد وصولی دوبارہ کی گئی تو اب جیل بھیجا جائے گا۔