بدین، روپوش، اشتہاری و منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں

62

بدین (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھارکی ہدایات پر ضلع بھر میں روپوش و اشتہاری اور جرائم پیشہ و منشیات فروش ملزمان کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو باگو سب انسپکٹر علی اصغر شاہ مع اسٹاف نے آصف علی کچھی کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے مالک کے حوالے کردی، جبکہ کچھ روز قبل پی پی ایچ آئی بیسک ہیلتھ یونٹ ترک فارم سے چوری کرنے والے ملزم شاہ نواز چانڈیو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مسروقہ سامان ایک ڈسپنسر، ایک ایل سی ڈی اور ایک اسٹیبلائزر برآمد کرلیا ہے۔ ملزم کیخلاف تھانہ ٹنڈو باگو پر بیسک ہیلتھ یونٹ کے چوکیدار بشیر ہنگورجو کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو باگو سب انسپکٹر علی اصغر شاہ مع اسٹاف نے کچی شراب کی بھٹی پر چھاپا مار کر 260 لیٹرز کچی شراب برآمد کرلی ہے۔ پولیس نے بھٹی مالک ویرسی کولھی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سی آئی اے پولیس بدین نے خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ بدین کی حدود میں کارروائی کر کے روپوش ملزم دلدار عرف دلو عمرانی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم تھانہ بدین میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ایس ایچ او تھانہ تلہار انسپکٹر دھنی بخش مری مع اسٹاف نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 3 روپوش ملزمان خالد عرف خالو کاتیار، غلام اکبر کاتیار اور سکندر عرف سکو کاتیار کو گرفتار کرلیا ہے۔ تینوں ملزمان تھانہ تلہار کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ایس ایچ او تھانہ کڈھن سب انسپکٹر نصراللہ ہالیپوتہ مع اسٹاف نے محمود شاہ قبرستان کے قریب کچی شراب کی بھٹی پر چھاپا مار کر 225 لیٹرز کچی شراب برآمد کرلی۔ پولیس نے بھٹی مالک عبدالقادر ملاح کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ راجو خانانی سب انسپکٹر لیاقت علی پنہور مع اسٹاف نے کچی شراب کی بھٹی پر چھاپا مار کر 225 لیٹرز کچی شراب برآمد کرلی، پولیس نے بھٹی مالک غلام نبی ملاح کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ ڈیئی سب انسپکٹر بشیر احمد چانڈیو مع اسٹاف نے دورانِ گشت کارروائی کر کے منشیات فروش ملزم انور جمالی کو 28 لیٹرز کچی شراب سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔