سکھر پولیس مراد چاچڑ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے، ایپکا

40

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ایپکا کی جانب سے سندھ کے شہید صدر مراد چاچڑ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر جاوید پیرزادہ، نثار کھوسو و دیگر نے الزام عائد کیا کہ مراد چاچڑ کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ پانچ ماہ گزر جانے کے باوجود سکھر پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراد چاچڑ کے قتل کا جھوٹا الزام بخش علی چاچڑ کے اوپر لگایا جارہا ہے، جس میں کوئی صداقت نہیں ہے جبکہ مراد چاچڑ کا قتل عمر چاچڑ، سونو چاچڑ نے کرایا ہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی سکھر سے اپیل کی کہ اصل ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔